Wednesday, 23 March 2011


مائیکروسافٹ کے گیمنگ کنسول ایکس باکس کے ساتھ استعمال ہونے والا کائنکٹ سنسر نظام دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی برقی ڈیوائس بن گیا ہے۔

کائنکٹ ایکس باکس 360 کے ساتھ استعمال ہونے والا ایک انفراریڈ کیمرا ہے جو کھیلنے والے کی جسمانی حرکات پر نظر رکھتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق گزشتہ برس چار نومبر کو متعارف کروائے جانے والے اس نظام کی فروخت ایک کروڑ کی حد عبور کر چکی ہے۔

ادارے کے مطابق متعارف کروائے جانے کے دو ماہ کے اندر کسی ڈیوائس کی یہ شرحِ فروخت ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ سے بھی زیادہ ہے۔

No comments:

Post a Comment