Sunday, 8 May 2011

about facebook

دنیا بھر کی سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر بھی پیر کو سب سے زیادہ زیرِ بحث القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں ہلاکت کی خبر رہی ہے۔

نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اور بالخصوص ایبٹ آباد کے رہائشی حیران ہیں کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ان کا شہر بن گیا ہے جو ایک خاموش شہر ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایبٹ آباد توجہ کا مرکز پہلی بار اور شاید آخری بار بنا ہے۔

ٹوئٹر پر اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کے لیے کیے گئے امریکی فوجی آپریشن کی خبر نادانستہ طور پر دینے والے صہیب اطہر کا ذکر بھی کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فیس بک پر اسامہ بن لادن کی لاش کو سمندر برد کرنے پر بحث ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ لاش کو اتنی جلد سمندر برد کر دیا گیا ہے اور اسے منظرِ عام پر نہیں لایا گیا۔

اس واقعے کے حوالے سے فیس بک اور ٹوئٹر دونوں جگہ مختلف قسم کی ’سازشی تھیوریز‘ بھی سامنے آ رہی ہیں۔ جبکہ پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کچھ حلقوں کی جانب سے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد قرار نہ دیے جانے پر بھی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر گرما گرم بحث جاری ہے۔

1 comment: